شیرافضل کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار پہلے ہی بطور وزیر خارجہ کام کر رہے ہیں، ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے سے آئین ناواقف ہے . درخواست میں کہا گیا ہےکہ عوام کے خرچے پر ایک ہی شخص کو 2 عہدے ذاتی مفاد میں دیےگئے، ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کا 28 اپریل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے . درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست گزار کو اہم معاملہ عدالت کے سامنے رکھنے پر معاوضہ دیا جائے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج کردی . شیر افضل مروت نے وکیل کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے .
متعلقہ خبریں