کوئٹہ میں امتحانی مراکز کی فروخت، تین تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات پرڈائریکٹر اینٹی کرپشن بلوچستان نے امتحانی سینٹرز کے فروخت کے معاملے میں تین تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دےد یئے، ڈائریکٹراینٹی کرپشن بلوچستان عبدالواحد کاکڑ کی سربراہی میں چھاپہ مارٹیم نے اسپیشل اسکول کے امتحانی مرکزسے ایک کیس رپورٹ کرکے کارروائی شروع کردی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے طلبا اور والدین کی جانب سے امتحانی مراکز کی خرید و فروخت کے الزامات کاسختی سے نوٹس لے لیاہے۔ اس ضمن میں وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایات پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بلوچستان عبدالواحد کاکڑ نے معاملے کی تحقیقات کیلئے تین چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دیئے، ڈائریکٹر عبدالواحد کاکڑ کی سربراہی میں اینٹی کرپشن کی چھاپہ مارٹیم نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔اس دوران سینٹرل اسکول کے دو امتحانی مراکز، اسلامیہ اسکول اور اسلامیہ کالج کے 4، ٹیکنیکل اسکول اور اسپیشل اسکول کے دو دو جبکہ چھاپہ مارٹیم نے یزدان خان اسکول کے ایک امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔اس دوران چھاپہ مارٹیم نے اسپیشل اسکول میں ایک کیس رپورٹ کرکے کارروائی کاآغازکردیا۔ڈائریکٹراینٹی کرپشن بلوچستان عبدالواحدکاکڑنے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ کوئٹہ میں چندامتحانی مراکزکی خریدوفروخت کی گئی ہے اوران امتحانی مراکزمیں تعینات عملے کی ملی بھگت سے طلبا وطالبات سے اضافی پیسے لے کر انہیں نقل کرنے کی مکمل چوٹ دی گئی ہے، جس پر ہم نے کارروائی کرکے ایک کیس رپورٹ کیا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی کی خصوصی ہدایت پرامتحانی سینٹرزکی خریدوفروخت میں ملوث عناصراورنقل مافیاکیساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔