بلوچستان
کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے، کاشف حیدری
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی تنطیم تاجران پاکستان کے رکن ایگزیکٹو کمیٹی اور بی این پی کے ضلعی رہنما کاشف حیدری نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کو سربمہر کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کی تالہ بندی عوام کی آواز پر قدغن لگانے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ پریس کلب کی تالہ بندی نہ صرف عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی بلکہ آزادی صحافت کو مجروح کیا گیا، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ پریس کلب کو فی الفور کھولا جائے۔