گوادر میں تاریخ کی بدترین ٹرالرنگ کا خاتمہ کیا جائے، بی این پی گوادر


گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر کے غریب ماہیگیروں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،حکومت بلوچستان و محکمہ فشریز کردار ادا کریں ضلع گوادر میں جاری تاریخ کی بدترین ٹرالرنگ کا خاتمہ کیا جائے،گوادر کے مائیگیروں پر جاری ظلم پر نااہل ایم پی اے کی خاموشی انکی رظامندی ظاہر کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار بی این پی گوادر بی این پی تحصیل گوادر کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔تفصیلات کے مطابق بی این پی تحصیل گوادر کے ترجمان نے اپنی جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ آئے روز سیکیورٹی فورسز و ٹرالرز مافیا کی جانب سے گوادر کے ماہیگیروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ہم ضلعی انتظامیہ اور حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں فوری ایکشن کی جائے اور مائیگیروں کو بلاخوف شکار شکار کرنے دیں وگرنہ بی این پی مائیگیروں کے ساتھ مل کر سخت احتجاج کی کال دے گی اور جلد ایک عوامی تحریک کا آغاز بھی کریں گے۔