ہم بلوچستان کی معدنیات کے مالک ہیں، کسی کو بیچنے نہیں دیں گے، عبدالرحیم زیارتوال
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے کہاہے کہ پاکستان کوبچاناہے تو پھر سچ بولنا ہوگاایسے کیسے ہوگا کہ ایک بریگیڈئیر پارٹی بنائیں میاں نوازشریف، مولانافضل الرحمن ،آصف علی زرداری کوسوچنا چاہےے ،بلوچستان کے معدنیات پر قبضہ کیا جارہاہے ،ہم اپنی معدنیات کے مالک ہیں کسی کواجازت نہیں دیںگے کہ وہ ہمارے معدنیات پر قبضہ کریں ۔بلوچستان پشتون بلوچ کا صوبہ اکائی جہاں کسی کے ساتھ انصاف نہیں ہوتا موجودہ اسمبلی کروڑوں اربوں روپے میں خریدی گئی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عبدالرحیم زیارتوال نے کہاکہ پاکستان ایک فیڈریشن جہاں مختلف اقوام آئین کے کاغذ کے ٹکڑے کے تحت اکھٹا ہے پاکستان کوبچاناہے تو پھر سچ بولنا ہوگاایسے کیسے ہوگا کہ ایک بریگیڈئیر پارٹی بنائیں ،یہ فیڈریشن کیسے چل سکتاہے ؟ جہاں کرپشن زبان زدعام ہوں الیکشن میں اربوں روپے لئے گئے ہوں ،چمن پرلت سات ماہ سے بیٹھے ہیں ان پر روزگار کے دروازے بند ہیں بلوچستان پشتون بلوچ کا صوبہ اکائی جہاں کسی کے ساتھ انصاف نہیں ہوتا موجودہ اسمبلی کروڑوں اربوں روپے میں خریدی گئی ہمیں پاکستان کیلئے سوچنا پڑے گا جو کچھ ہوا جس طریقے سے ہوا اس بار تو پوری دنیا الیکشن پر حیران ہے کہ کس طریقے سے ہوا کوئی ان کو ماننے کیلئے تیار نہیں ،موجودہ قومی وصوبائی اسمبلیوں کے نتیجے میں بننے والی حکومتوں کا کوئی اقدام عوام کو قبول نہیں ،ہونا تویہ چاہےے کہ جو الیکشن جیت گیا انہیں واپس نشستیں دی جائیں ،میاں نوازشریف، مولانافضل الرحمن ،آصف علی زرداری کوسوچنا چاہےے ،بلوچستان کے معدنیات پر قبضہ کیا جارہاہے ،ہم اپنی معدنیات کے مالک ہیں کسی کواجازت نہیں دیںگے کہ وہ ہمارے معدنیات پر قبضہ کریں ۔