کوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی آزادی اظہار رائے کو سلب کرنا ہے، خضدار پریس کلب
خضدار(قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کو یرغمال بنانا، آئین کی خلاف ورزی اور آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ خضدار پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکرٹری محمد اقبال مینگل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کوئٹہ پریس کلب کی تالابندی کی مذمت کرتے ہیں۔ کوئٹہ انتظامیہ کی جانب سے اظہار آزادی رائے کو سلب کرنا ناقابل برداشت عمل ہے۔ بلوچستان میں صحافت کو ایک سوچھے سمجھے سازش کے تحت حکومت وقت، مفلوج کرنے کے درپے ہے۔ صحافتی اداروں کو یرغمال بناکر اپنی مرضی چلانا آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں جھکایا نہیں جاسکتا۔ اپنی نااہلیوں اور ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کےلئے بلوچستان حکومت دانستہ طور پر ایسی حرکتوں کا موجب بن رہی ہے۔ لہٰذا اس معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کروائی جائے۔بصورت دیگر بلوچستان بھر کے صحافی “بی یو جے” کے حکم کے منتظر ہے۔ پورے بلوچستان میں احتجاج کو وسعت دی جائے گی۔