حالیہ انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار متنازعہ ترین رہا ہے، اصغر اچکزئی


چمن(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جب فوج اپنے حلف سے انحراف کریگی تو اس کے کردار پر حرف آئیگا پشتونخوا سے لیکر بلوچستان کشمیر گلگت بلتستان تک فوج کے کردار سے متعلق جس نفرت کااظہار کیا جارہاہے وہ انتہائی خطرناک ہے انہیں اپنے کردار پر نظر ثانی اور آئین میں دئیے گئے کردار سے تجاوز سے اجتناب برتنا ہوگا آئین میں مقننہ عدلیہ انتظامیہ کا کردار واضح ہے حالیہ انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار متنازعہ ترین رہا ہے جنرل ایوب کے پوتے کے سنگ آئین تحفظ کے نام پر جمہوریت کی بحالی اور جنرلوں سے بات چیت دوغلہ پن ہے عوام الناس کو اس دوغلی پالیسی کے زریعے مزید ورغلایا نہیں جاسکتا جعلی نمائندہ اور فارم47 کے پیداوار کو عوام سے کوئی واسطہ نہیں وہ اپنے باداروں کی خوشنودی میں اقدار اور روایات کو پاں تلے روند کر گئے گزشتہ 77سالوں کے دوران ریاست پاکستان کےکسی بھی حکمران نے ڈیورنڈ لائن پر آمدورفت کو پاسپورٹ سے نہیں جوڑا آج جب کابل میں ان کی آشیرباد سے براجمان قوت موجود ہے پاسپورٹ کی کیوں ضرورت پیش ہورہی ہے جس کے نتیجے میں آج غریب پرور محنت کش اولس دو وقت کی روٹی کیلئے ترس اور حتی کہ جانیں بھی گنوا بیٹھے ہیں شہید جانان اور شہید ایوب کے قاتلوں کو گرفتار اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے اے این پی چمن پرلت کے شرکا کی حمایت جاری رکھے گی عوامی نیشنل پارٹی اولس کی قوت پر یقین رکھتی ہے آج کی یہ جم غفیر ثابت کر گئی ہے کہ چمن کے غیور اولس فکر باچاخان کے ساتھ ہے جعلی نمائندے اس اعتماد کے کسی صورت متبادل نہیں ثابت نہیں ہو سکتے جس پر فعال و منظم تنظیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی ضلع چمن کے زیر اہتمام باچاخان مرکز چمن کے سامنے عظیم الشان احتجاجی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا اجتماع سے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عبیداللہ عابد ضلعی صدر عبدالخالق حقمل مرکزی ڈپٹی ایڈیشنل سیکرٹری جاوید کاکڑ صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عبدالباری کاکڑ صوبائی سیکرٹری کلچر وادب حضرت علی اچکزئی اراکین صوبائی کونسل خان امان اللہ خان اچکزئی سمیع اللہ خان اچکزئی چیئرمین گل زمان گل جانو عصمت وارخطا محمد علی مدلا داد خاکسار اورقاری آمین اللہ نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اولس کی نمائندہ قومی جماعت کی حثیت سے میدان عمل میں موجود رہ کر پشتون قوم کی وسائل پر اختیار قومیتوں کے حقوق آئین کی بالادستی حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لئے جہد مسلسل کرتی چلی آرہی ہے اس پر خار راستے میں بہت ے نشیب و فراز آئے لیکن پارٹی قیادت کو اپنے موقف سے دستبردار نہ کراسکے حالیہ عام انتخابات میں پارٹی کا راستہ روک کر انہیں پارلیمان سے و باہر کردیا لیکن سیاست کے میدان سے کسی صورت باہر نہ کرسکے انہوں نے کہا کہ جب تک آئین پر عمل درآمد کو یقینی نہیں بنایا جاتا ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا آئین میں ہر ادارے کی کردار کا تعین واضح ہے لہذا آئین پر عمل درآمد کرتے ہوئے سویلین بالادستی کو ماننا ہو گا۔