طواف قدوم کیلئے آنیوالےعازمین پر 3پابندیاں عائد،امت مسلمہ کیلئے بڑی خبرآگئی

ریاض (قدرت روزنامہ) طواف قدوم کے لیے آنے والے عازمین پر 3پابندیاں عائد کردی گئی ، عازمین کو مسجد الحرام میں سامان ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی . تفصیلات کے مطابق مناسک حج کی ادائیگی کے لیے نئی احتیاطی تدابیر متعارف کردی گئی ہے اور طواف قدوم کے لیے آنے والے عازمین پر 3پابندیاں عائد کردی ہے .

حکام کا کہنا ہے کہ طوافِ قدوم کے لیے آنے والے مسجد الحرام میں سامان ساتھ نہیں لا سکیں گے اور کوئی بھی حاجی براہِ راست طوافِ قدوم کے لیے نہیں جاسکے گا جبکہ مسجد الحرام کےاطراف ہوٹلوں میں عازمین حج ریزرویشن نہیں کرواسکیں گے . حکام کے مطابق مسجدِ الحرام میں نمازیں ادا کرنے کے لیے انتظار کی اجازت نہیں ہوگی، حجاج کرام مسجدِ الحرام میں صرف خصوصی بسز کے زریعے ہی جا سکیں گے، فی بس میں بیس حاجی استقبالیہ مرکز سے مسجدِ الحرام جائیں گے . خیال رہے سعودی عرب میں عازمینِ حج کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ، میدانِ عرفات میں واقع تاریخی مسجد َ نمرہ اور مزدلفہ کی مسجدِ معشر الحرام کو نئے قالینوں سے سجا دیا گیا، مجموعی طور پر بتیس ہزار مربع کلو میٹر پر قالین بچھائے گئے . فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں، کسی بھی شخص کو بغیر اجازت نامے مقدس مقامات پر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی اور فضائی نگرانی بھی کی جائے گی جبکہ مکہ مکرمہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر چوبیس گھنٹے سیکیوڑتی اہلکار مامور ہوں گے . . .

متعلقہ خبریں