محکمہ صحت کی بہتری کے لئے نرسز کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کی ضرورت ہے، بلوچستان نرسز فیڈریشن


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ صحت کی بہتری کے لئے نرسز کو آئندہ مالی سال کے بجٹ وہ تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر حقوق دینے کی ضرورت ہے ۔اور صحت کے بجٹ میں پچھلے تیس سالوں سے آج تک عملی طور پر کچھ نہیں دیا جب سے سول ہسپتال کی بنیاد رکھی گئی اس کے بعد 1961 سے اب تک کوئی کام نہیں کیا گیا ۔تقریب نصف صدی سے ذیادہ عرصہ ھوچکا ہے ۔اس پر کوئی بجٹ استعمال نہیں ھوا ترجمان بلوچستا ن نرسز فیڈریشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے کسی بھی نرسنگ ادارے میں کوئی آڈیٹوریم نہیں نرسز کے لئے کوئی بھی تربیتی ورکشاپس نہیں کرائی جاتی صحت کے بھاری بھرکم بجٹ میں نرسز کے اداروں میں اتنا بجٹ نہ یں کہ اپنے اداروں کی مرمت رنگ و روغن کروا سکیں صوبہ بلوچستان میں نرسز کے تمام ہاسٹلوں کا تفصیلی دورہ کیا جائے اور ٹیم تشکیل دی جائے انفراسٹرکچر کی ضر رت ہے ۔کلجز بنائے ہیں ھم بلوچستان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں نرسز کی رہائش کے لئے فنڈز منظور کیا جائے بہتر تعلیمی ماحول اور سہولیات فراھم کی جائیں ۔الانسز میں مساوی مراعت دی جائیں سب ہائی رسک ڈیوٹی کرتی ہیں اپنی زندگی کی پرواہ کئے بغیر اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں صوبے کی تمام نرسز کو دو اضافی بنیادی تنخواہ رسک الانس دیا جائے ۔نرسز کی کمی کو پورا کیا جائے نرسنگ ایڈمنسٹریشن کی زھنی پرشانی دور کی جائے ۔ہسپتالووں میں نرسز کی تعداد بڑھائی جائے نرسنگ کے اداروں کو اختیار دیئے جائیں .نرسز کی کمی اور کام کا بوجھ کم کرنے کے لئے ہنگا می بنیادوں پر نرسز کو فوری بھرتی کیا جائے ۔ٹیچنگ سٹاف کو ٹیچنگ الانس دیا جائے سٹوڈنٹ کا وظیفہ بھی دوسرے صوبوں کے مسا وی دیا جائے ۔نرسز کی بے چینی کو دور کیا جائیسول ہسپتال میں نت نئے شعبے بنائے جارہے ہیں جبکہ نرسز کی نئی پوسٹیں طویل عرصے سے منظور نہیں کی گئیں پی این سی قوانیںن کے مطابق 4 مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے ایک سٹاف نرس تعینات ہونی چاہئے مگر گذرشتہ کئی سالوں سے نرسز کی پوسٹیں منظور نہیں کی گئی۔