وقت آپہنچا ہے کہ تمام نو منتخب عوامی نمائندوں خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہو کر عوام کی خدمت کریں، گورنر بلوچستان
اس موقع پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ جمہور کی جمہوریت عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود کے اردگرد ہی گھومتی ہے تاکہ عوام کے بنیادی حقوق اور وقار کا تحفظ کیا جا سکیں. انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت اور عوام کے درمیان ایک اہم رشتہ ہوتا ہے جس کو ہر صورت میں برقرار رکھنا لازمی ہوتا ہے. گورنر بلوچستان نے پاکستان مسلم لیگ ن کے تمام پارلیمنٹرین پر زور دیا کہ وہ ہر وقت اور ہر حال میں اپنے اپنے حلقوں کے عوام سے قریبی اور فعال رابطہ رکھیں تاکہ ان کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہی حاصل ہو اور انہیں بروقت حل کیا جا سکے . . .