بلوچستان

تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت، گودار شپ یارڈ سے متعلق میرٹ پر فیصلہ کریں گے، وزیر اعلیٰ بلو چستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو بدھ کے روز یہاں گودار شپ یارڈ سے متعلق بریفنگ دی گئی بریفنگ میں صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ظہور بلیدی صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادرخان،چیئرمین گودار پورٹ اتھارٹی پسند خان بلیدی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات عبدالصبور کاکڑ سیکرٹری خزانہ بابر خان پرنسیپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر عمران زرکون اسپیشل سیکرٹری اسفندیار بلوچ،سینئر پروجیکٹ کوآرڈینیٹر شہزاد حسن جعفر اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی بریفنگ میں گودار شپ یارڈ کی سائٹ اور اس کی فعالیت سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اور ابتدائی ماسٹر پلان پر نظر ثانی کی تجویز پیش کی گئی وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گوادر شپ یارڈ سائٹ کی مجوزہ نظر ثانی سے متعلق دو طرفہ موقف پر مبنی تفصیلی موازنہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت جائزہ لے گی کہ گوادر شپ یارڈ ماسٹر پلان پر نظر ثانی کی ضرورت کیوں پیش آئی اور شپ یارڈ گوادر کے علاقے کپر میں قائم کرنے سے قبل تمام پہلوؤں کا جائزہ کیوں نہیں لیا گیا، وزیر اعلٰی نے کہا کہ موجودہ سائٹ پر حکومت بلوچستان نے ابتدائی اخراجات کئے ہیں اراضی خرید کی گئی ہے اور انویسٹرز کو بھی اسی سائٹ کا معائنہ کرایا جاتا رہا ہے ابتدائی پلاننگ اور فزیبلٹی رپورٹ کے مطابق شپ یارڈ کپر میں قائم کیا گیا ہے تو اب اس کی سربندر منتقلی کی ضرورت کیوں پیش آئی وزیر اعلٰی بلوچستان نے کمشنر مکران ڈویڑن سے اس ضمن میں تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ گودار شپ یارڈ سے متعلق آئندہ اجلاس میں مفصل رپورٹس کی روشنی میں میرٹ پر فیصلہ کریں گے اور شپ یارڈ کے ماسٹر پلان میں کسی بھی تبدیلی کی صورت میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے۔

متعلقہ خبریں