پولی ٹیکنیک کالج میں کلاسز میں تاخیر کیخلاف بی ایس او کا عدالت سے رجوع
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی ایس ٹیک کے کلاسز شروع ہونے میں تاخیر کے خلاف بی ایس او کا عدالت سے رجوع۔ پولی ٹیکنیک کالج کے بی ایس ٹیک پروگرام کے کلاسز شروع ہونے میں سالوں کی تاخیر کے خلاف بی ایس او شال زون کے آرگنائزر کبیر بلوچ کی مدعیت میں ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کیا گیا کیس کی پیروی ایڈوکیت ہائی کورٹ عمران بلوچ کر رہے ہیں۔پٹیشن میں مو¿قف اختیار کیا گیا کہ پولی ٹیکنیک کالج میں بی ایس ٹیک کی کلاسز جلد از جلد شروع کی جائیں اور برسوں سے تاخیری حربے استعمال کرکے طلبا کا قیمتی وقت ضائع کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی اختیار کیا جائے۔