اوستہ محمد میں بچی کے اغوا کے دوران زخمی باپ دم توڑ گیا


اوستہ محمد(قدرت روزنامہ)باغ ہیڈ تھانہ کی حدود رسول آباد کے قریب گھر میں حملے کے دوران زخمی ہونے والے محبوب لغاری لاڑکانہ میں دوران علاج چل بسے، 4روز قبل ملزمان نے ان کے گھر میں گھس کر محبوب لغاری ان کی اہلیہ اور بیٹے کو زخمی کرنے کے بعد ان کی 12 سالہ بیٹی کو اغوا کرلیا تھا، چار روز گزر جانے کے با وجود بچی بازیاب نہ ہوسکی جبکہ آج محبوب لغاری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ اس حوالے سے نہ کوئی ملزم پکڑا گیا اور نہ بچی بازیاب ہوئی ہے۔