زیارت کو پاکستان کا خوبصورت سیاحتی مقام بنائیں گے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان


سیاحتی منصوبہ بندی کے لئے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تجربات سے استفادہ کیا جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت زیارت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا جائزہ اجلاس ،وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہےکہ زیارت کو پاکستان کا خوبصورت سیاحتی مقام بنائیں گے۔زیارت سیاحتی منصوبہ گلیات کی طرز پر تشکیل دیا جائے۔
سیاحتی منصوبہ بندی کے لئے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تجربات سے استفادہ کیا جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت <‘زیارت سمیت بلوچستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے قابل عمل پالیسیاں لائیں گے۔سیاحتی فروغ کے قابل عمل منصوبوں کے لئے بلا تاخیر وسائل فراہم کئے جائیں گے۔