پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات اسٹاف لیول معاہدے کے بغیر ختم


فریقین کا پالیسی مذاکرات ورچوئل طریقے سے جاری رکھنے پراتفاق
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف سے نئے بیل آوٹ پیکیج کے حصول کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات اسٹاف لیول معاہدے کے بغیر ختم ہوگئے . پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات ورچوئل طریقے سے جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے،آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ جامع اکنامک پالیسی اوراصلاحاتی پروگرام کیلئےاسٹاف لیول معائدے سےمتعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے،ورچوئل مذاکرات میں نئے قرض پروگرام کو حتمی شکل دینے کیلئے بات چیت ہوگی .


اصلاحات کامقصد پاکستان کی ٹیکس آمدن اوروسائل کو بڑھانا ہےتوانائی شعبے میں بھاری لاگت کو کم کرنا ہوگا . پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کےبعد آئی ایم ایف کی جانب سےجاری اعلامیے میں کہاگیا ہےکہ پاکستان کی درخواست پر آئی ایم ایف وفد نے 13مئی سے دورہ کیا،نئے پروگرام سےمتعلق پاکستان کی درخواست کا جائزہ لیا گیا .
اعلامیے کےمطابق پاکستانی حکام سے جامع اقتصادی پالیسی اور ریفارمز پروگرام پربات چیت ہوئی،پالیسی پر پاکستانی حکام سے ورچوئل بات چیت جاری رہےگی، ورچوئل بات چیت میں پاکستان کیلئے نئے پروگرام کو حتمی شکل دینے پر بات چیت ہوگی،ریفارمزپروگرام کا مقصد پاکستان میں مستحکم گروتھ کا ہدف حاصل کرنا ہے .
آئی ایم ایف نےکہا ہےکہ ریفامز کےذریعےپاکستان کی ٹیکس آمدن اور وسائل کو بڑھانا ہے،انسانی وسائل کی ترقی، سماجی تحفظ اور ماحولیاتی و موسمی تبدیلیوں کے اثرات سےنمٹنا ہے . توانائی کےشعبےکو قابلِ بھروسہ بنانا،توانائی کی بھاری لاگت کو کم کرنا ہے،افراط زرمیں کمی اور ریاستی اداروں کی تنظیمِ نو اور نجکاری بھی اس میں شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں