شارخ خان کے پاس سگریٹ خریدنے کے پیسے نہیں ہوتے تھے، منوج باجپائی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی کا کہنا ہے کہ ان کے اور شاہ رخ خان کے پاس سگریٹ خریدنے کے پیسے نہیں ہوتے تھے۔ ایک سگریٹ خرید کر آدھی سگریٹ وہ پیتے تھے اور آدھی شاہ رخ پیتے تھے۔
سینیئر اداکار منوج باجپائی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کےساتھ تھیٹر کے ڈراموں میں کام کیا ہے۔ یہ وہ دور تھا جب ان دونوں کے پاس سگریٹ خریدنے کے بھی پیسے نہیں ہوتے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چونکہ تھیٹر میں گروپ میں سگریٹ پیتے تھے اور وہاں اکیلے سگریٹ نہیں پی سکتے کوئی نہ کوئی آپ کو کمپنی دینے موجود ہوتا تھا لہذا اگر کسی کے پاس ایک سگریٹ ہے تو اسے چار لوگوں کے ساتھ شیئر کرنا پڑتا تھا۔
منوج باجپائی کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ خان اب بہت بڑے اسٹار بن چکے ہیں۔ شاہ رخ خان کی زندگی اب ہم سے بالکل مختلف ہوچکی ہے لیکن وہ اپنے تمام پرانے دوستوں سے رابطے میں ہیں۔
واضح رہے کہ منوج باجپائی اور شاہ رخ خان فلم ویرزارا میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔ منوج کی آخری فلم’ بھیا جی‘ مئی 2024 میں ریلیز ہوئی تھی، بھیا جی ان کی 100ویں فلم ہے، انہوں نے 30 سالہ فلمی کیریئر میں ستیا، شول، عکس، پنجر، زبیدہ اور دل پر مت لے یار جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔