بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے احکامات جاری
قلات(قدرت روزنامہ)زمیندار کسان اتحاد بلوچستان کے صدر شہزادہ آغا لعل جان احمد زئی، ملک یوسف مغل، علی محمد نیچاری، ماسٹر غلام نبی مینگل، عبدالحفیظ عمرانی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بلوچستان کے تمام زرعی ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے احکامات جاری ہوچکے ہیں اس حوالے سے زمیندار کسان اتحاد نے بلوچستان میں مطلوبہ پروفارمہ جاری کیا ہے اور کل سے اس حوالے سے قلات کے زمینداروں کو بھی فارم مہیا کیا جائے گا لہذا قلات کے ان تمام زمینداران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ رجسٹریشن فارم حاصل کرنے کے لئے شہزادہ لعل جان احمد زئی ملک یوسف مغل علی محمد نیچاری عبدالحفیظ عمرانی ماسٹر غلام نبی مینگل سے رابطہ کریں اور متعلقہ فارمز زیب اسٹیشنری مسجد روڈ قلات میں دستیاب ہیں، زمینداران متعلقہ ممبران سے رابطہ و زیب اسٹیشنری سے فارمز وصول کریں تاکہ ان کے زرعی ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقلی کے حکومتی اور قانونی طریقہ کار کو مکمل کرلیا جائے اور ان کا رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو جائے۔