’مجھ میں یہ ٹیلنٹ نہیں ہے اور اس بات کا دکھ ہے‘ عمران ریاض کا وائرل ڈانس ویڈیوز پر تبصرہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینکر اور یو ٹیوبر عمران ریاض خان جو اپنی سیاسی ویڈیوز اور مقدمات کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں آج کل ان کے ہمشکل کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ، ویڈیوز میں ایک شخص کو ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے جو ہو بہو عمران ریاض خان کا ہمشکل لگتا ہے۔
حال ہی میں ایک صحافی نے عمران ریاض خان سے اِن ویڈیوز کی حقیقت سے متعلق استفسار کیا تو انہوں نے ہنس کر جواب دیا کہ یہ ٹیلنٹ مجھ میں نہیں ہے۔
عمران ریاض خان کا کہنا تھا کہ ‘میں نے بچپن میں شادیوں میں بڑی کوشش کی لیکن مجھ سے ڈانس ہوا ہی نہیں، مجھ میں یہ ٹیلنٹ ہی نہیں ہے اور مجھے اس بات کا دکھ بھی ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘اچھی بات ہے کہ مجھ ملتی جلتی شکل کا ایک آدمی ہے جو بڑا ٹیلنٹڈ ہے، اس کو دیکھ کر لوگ سمجھ رہے ہیں کہ میں ہوں تو میں بڑا Appreciate کرتا ہوں اس کو’۔
عمران ریاض خان نے مزید کہا کہ ‘وہ تھوڑی سی اور محنت کرے تو بالکل میری طرح ہوجائے گا پھر مجھے بھی اسے دیکھ کر یہی لگے گا کہ وہ میں ہی ہوں’۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جناب جھکاؤ کی وجہ سے عمران ریاض خان کے ہمشکل کی یہ ویڈیوز ہر ایسے مواقع پر وائرل ہوتی ہیں جب عمران خان کو کسی مقدمے میں ریلیف ملتا ہے۔