مخصوص نشستوں کا معاملہ: سپریم کورٹ کا 13 رکنی لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر 3جون کو ہونے والی سماعت کے لیے تمام دستیاب 13 ججز پر مشتمل لارجر بینچ تشکیل دے دیا . بینچ کے سربراہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ ہوں گے .

تفصیلات کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی کے علاوہ سپریم کورٹ کے تمام ججز بینچ کا حصہ ہوں گے، جسٹس مسرت ہلالی دل کی تکلیف کے باعث بینچ میں شامل نہیں ہیں . تاہم چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی لارجر بینچ 3 جون کو سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر سماعت کرے گا . واضح رہے سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں بننے والے 3رکنی بینچ نے گزشتہ سماعت پر حکومتی اتحاد کو دی گئی اضافی نشستیں معطل کردی تھیں اور معاملہ ججز کمیٹی کو بھجوا دیا تھا . . .

متعلقہ خبریں