اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ نے تمام دستیاب 13 ججز پر مشتمل فل کورٹ بینچ تشکیل دے دیا . ببنچ کے سربراہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ ہوں گے، سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین جون کو ہوگی .
ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی دل کی تکلیف کے باعث بینچ میں شامل نہیں ہیں . واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا . سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا .
پشاور ہائی کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں میں بانٹنے کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا .