گوادر میں علمی ادبی وثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے گی ، مولانا ہدا یت الر حمن

گوادر(قدرت روزنامہ)رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الر حمن نے کہا ہے کہ ضلع گوادر میں علمی ادبی وثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے گی جس کے تحت عوام کو مقامی سطح پر معیاری علمی ،ادبی ثقافتی اور تفریحی سہولیات میسرآسکیں گے . ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس گوادر میں ادبی تنظیم ازم آزمان پسنی کو جڈی میلہ کے لیے جبکہ خیر جان آرٹ اکیڈمی کو عید میلہ کے لیے الگ الگ آٹھ لاکھ پچاس ہزار روپے کیچیک حوالہ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے اس موقع پر ازم آزمان پسنی کے صدر کمبر کلمتی اور خیر جان آرٹ اکیڈمی کے یونس حسین نے رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت سے اٹھ لاکھ پچاس ہزار روپے کا چیک وصول کیا ھے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ھوئے کہاں ھے کہ ضلع بھرمیں ادبی وثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں اور اس ضمن میں ادبی تنظیموں کے ساتھ ممکن تعاون کو یقینی بنایا جائے .

انھوں نے کہا کہ اس ضمن میں آئندہ کوشش کی جائے گی ازم آزمان پسنی اور خیر جان آرٹ اکیڈمی سمیت تمام ثقافتی اداروں کے گرانٹ کو بڑھایا جائے اس موقع پر ازم آزمان پسنی کے صدر کمبر کلمتی اور خیر جان آرٹ اکیڈمی کے یونس حسین نے رکن صوبائی اسمبلی کو اپنے اپنے اداروں کی ادبی وثقافتی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ بھی دی . . .

متعلقہ خبریں