قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے، چمن واقعے میں ملوث افراد پر مقدمہ ہوگا، شاہد رند
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے چمن میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لیویز اہلکاروں سے اسلحہ اور پولیو ٹیم سے ویکسین چھیننے کی کوشش کی گئی، ضلعی انتظامیہ حملے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا تھا کہ احتجاج آئینی حق تاہم تشدد کا راستہ اختیار کیا جاتا ہے تو ریاست قانون کے مطابق کارروائی کرے گی، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کا اختیار نہیں، ملزمان پرانسداد دہشت گردی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔