پاکستان کا عدالتی نظام یرغمال ہے، انصاف کی کوئی توقع نہیں، نواب ایاز جوگیزئی


چمن(قدرت روزنامہ)پشتون قوم کا ملک کی آزادی میں بڑا کردار رہا ہے اس بار عام انتخابات میں نہ الیکشن ہوا اور نہ سلیکشن یوا اس بار آکشن ہوا ہے سرعام نیلامی ہوئی پشتون قوم کی بے اتفاقی میں غلامی ان کا مقدر ہے، پاکستان کی عدالتی نظام یرغمال ہے انصاف کی کوئی توقع نہیں کی جاسکتی پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب ایاز خان جوگیزئی، مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال ودیگر مرکزی وصوبائی قائدین کی چمن پرلت میں شرکت کی نواب ایاز جوگیزئی کا پرلت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیورنڈ خط پر آباد قبائل اپنی زرعی زمینوں، دکانوں، مارکیٹوں پر آنے جانے کیلئے حکومت کی جانب سے پاسپورٹ کے اطلاق کے فیصلے کے خلاف گزشتہ 9مہینے سے دھرنا دیا ہیںجن کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ پاسپورٹ کی شرط کو ختم کیا جائے ۔پشتونخواملی عوامی پارٹی چمن پرلت دھرنے کے مطالبات کے حق میں ان کے آئینی، قانونی،سیاسی،جمہوری احتجاج کی حمایت کرتی رہیگی چمن میں آج انٹرنیٹ سروس سمیت موبائل نیٹ ورکس بند کردی گئی جس کے باعث دھرنا میں تقاریر کی لائیو نشریات نہ ہوسکی۔ پرنٹ والیکٹرونک میڈیا اور ان کے نمائندوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس قسم کے اقدامات غیر آئینی۔ غیر قانونی اور غیر جمہوری ہیں۔ شتون قوم کا ملک کی آزادی میں بڑا کردار رہا ہے اس بار ملک میں عام انتخابات میں نہ الیکشن ہوا اور نہ سلیکشن یوا اس بار آکشن ہوا ہے یعنی سرعام نیلامی ہوئی پشتون قوم کی بے اتفاقی میں غلامی ان کی مقدر ہے پاکستان کی جوڈیشلی نظام مکمل یرغمال ہے انصاف کی کوئی توقع نہیں کی جاسکتی تحریر وتقریر ،اظہار رائے پر قدغن آئین کی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ انگور اڈہ خیبر پختونخوا کے قبائل اسلام آباد میں محمود خان اچکزئی سے ملے جن کا بھی پاسپورٹ کے خلاف دھرنا اور اپنے مطالبات تھے جس کو بھی مشر محمود خان اچکزئی دیکھ رہے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ چمن اور انگور اڈہ کے قبائل کے مطالبات تسلیم کئے جائیں ورنہ وہ دن دور نہیں کہ پورا پاکستان کو دھرناوں میں تبدیل کریں گے ۔