بارڈر پر اسٹیکرز سسٹم میں بے قاعدگیاں، ٹرپ کیلئے گاڑیاں دو، دو ماہ تک محروم


پنجگور(قدرت روزنامہ)اسٹیکرز سسٹم میں بے قاعدگیوں کی وجہ سے عام گاڑی مالکان کا ٹرپ نمبر دو دو ماہ بعد آرہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیکرز سسٹم میں بے قاعدگیاں برائے راست عوام گاڑی والوں پر اثر انداز ہورہے ہیں پہلے جن گاڑیوں کا نمبر ایک ماہ میں بعد آتا تھا اب دو دو ماہ بعد بھی نہیں آرہے ہیں جس کی وجہ سے غریب گاڑی مالکان دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ذرائع کے مطابق پنجگور میں ہر اختیار دار آتا ہے اسٹیکرز میں اضافی ڈال کر گاڑی مالکان کی حق تلفی کرتا ہے