آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس


آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ کا مجرمان کے خلاف کریک ڈائون کرنے کا حکم
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس،آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس۔آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ کا مجرمان کے خلاف کریک ڈائون کرنے کا حکم۔ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اورجرائم کنٹرول کیلئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پلان کے تحت اقدامات کئے جائیں۔
منظم جرائم کے خاتمہ کے لیے موثر حکمت عملی کے تحت سخت ترین اقدامات کیے جائیں۔ صوبے کے تمام اضلاع میں جرائم پیشہ عناصر بالخصوص خطرناک گینگز ، عادی مجرمان اور منظم گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت سماج دشمن عناصر کو پابند سلاسل کیا جائے۔
قتل، ڈکیتی،منشیات ،اسٹریٹ سٹریٹ کرائم اور دیگر منظم جرائم کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن کو مزیدتیز کیا جائے۔جرائم کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے۔اِجلاس میں تمام اضلاع کے افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت۔