کوئٹہ، کانگو وائرس کے شبے میں تین مریض اسپتال داخل، 2 میں تصدیق ہوگئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں عید لاضحی کی آمد سے قبل ہی کانگو وائرس کے وار شروع ہوگئے فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو کے شبے میں داخل 3مریض میں سے دو میں کانگو کی تصدیق ہوگئی ،مریضوں کا تعلق پشین،قلعہ سیف اللہ اور بوستان سے ہے۔ہسپتال حکام کے مطابق کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو کے شعبے میں تین مریضوں کو بخار اور پلیٹلیٹس کم ہونے کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا،مریضوں کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لئے بھیجے گئے، دو مریضوں کی آنے والی رپوٹس میں کانگو کی تصدیق ہوگئی، جبکہ ایک مریض کی رپورٹ آنا باقی ہے،ہسپتال حکام کے مطابق مریضوں کا تعلق پشین،قلعہ سیف اللہ اور بوستان سے ہے۔