چمن میں مظاہرین نے ڈی سی آفس کے دفتر کا دروازہ بند کردیا، رہنماﺅں کی رہائی کا مطالبہ


چمن(قدرت روزنامہ)چمن میں ڈی سی آفس کے سامنے مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ہو کر احتجاج کررہے ہیں۔ ڈی سی آفس کے گیٹ بند کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا جا رہا ہے۔ دوسری طرف ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے سامنے مشتعل افراد اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، جس کے باعث مال روڈ چمن میدان جنگ بن گیا ہے۔ مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں فائر کی جارہی ہیں۔ احتجاجی دھرنے کے رہنماﺅں کو گزشتہ شب گرفتار کر کے کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے، جس کے باعث مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے رہنماﺅں کو رہا نہیں کیا جاتا، احتجاج جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ چمن میں دو روز سے موبائل انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر منقطع ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔