کراچی کے لیے بجلی 10 روپے ایک پیسے فی یونٹ مہنگی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) کراچی کے لیے بجلی 10 روپے ایک پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی . نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹفیکیشن جاری کردیا .

کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے ایک پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا .
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے . جون میں میں 2 روپے 68 پیسے فی یونٹ اور جولائی میں 3 روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے .
اگست میں 3 روپے 22 پیسے فی یونٹ ستمبر میں ایک روپے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے . اضافے کا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن اور الیکڑک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں