جج نہیں بولتے، ان کے کیے گئے فیصلے بولتے ہیں، لوگوں کو سستا انصاف دیں گے، چیف جسٹس بلوچستان


لورالائی(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ ہاشم خان کاکڑ نے لورالائی کا دورہ کیاان کے ہمراہ جسٹس عبداللہ بلوچ،جسٹس روزی خان بڑیچ، رجسٹرار دا¶د خان ناصر، ایڈووکیٹ جنرل محمد آ صف ریکی، ڈی آ ئی جی جیل خانہ جات ضیاءاللہ ترےن، بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد افضل ایڈوکیٹ، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے قاری رحمت اللہ ایڈوکیٹ بھی تھے کمشنر لورالائی ڈویژن بالاچ عزیز، ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر خان یوسفزئی ،ڈی آ ئی جی پولیس نذیر احمد کرد، ایس اےس پی محمد ظفر و دیگر آ فسران نے ان کا استقبال کیا۔ سیشن کورٹ پہنچنے پر پولیس کے چاک وچوبنددستے نے انہےں گارڈ آف آ نر پیش کیا۔اس موقع پر چیف جسٹس ہاشم خان کاکڑنے قبائلی معتبرین، وکلاءاور سرکاری محکموں کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سستا اور جلد انصاف کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے جس کے لئے عدلیہ ہر ممکن کوششےں کررہی ہے انصاف کی فراہمی کے لےے بےنچ اور با ر کا باہمی تعاون ضروری ہے انہوں نے کہاکہ جج نہیں بولتے بلکہ ان کے کےے گئے فیصلے بولتے ہیں، مجھے جب بھی موقع ملا ہے عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے اگر ہم سب اس دھرتی کو اپنا گھر سمجھ لیں تو 50 فیصد مسائل خود بخودہی حل ہو جائےں گے چیف جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے کہاکہ لورالائی میں ہائی کورٹ سرکٹ بنچ ویڈیو لنک کے ذریعے کام کر رہا ہے اب مستقل بینچ کے لئے زمین مختص کی ہے اس پر تین ماہ کے اندر تعمیراتی کام شروع کریں گے تما م بڑے عہدوں پر فائز ہمارے اپنے ہی لوگ ہیں بھر بھی مسائل جو ں کے توں ہے ہم سب کو اپنے گریبان میں دیکھنے کی ضرورت ہے ہمارے لئے حدود اور قیود موجود ہیں کسی بھی ادارے میں مداخلت نہیں کریں گے ہاں جہاں شہریوں کے بنیادی حقوق پامال ہوں وہا ں صحیح اور بروقت فیصلہ دیاہے صوبے کے مفادات پر کبھی کمپرومائز نہیں کرینگے تقریب سے جسٹس عبداللہ بلوچ، ایڈوکیٹ ہائی کورٹ محمد صادق، بلوچستان بار کے صدر محمد افضل ہریفال، ایڈوکیٹ ایاز خان مندوخیل لورالائی بار کے صدر عبدالوہاب کاکڑ اور سابق صدر لورالائی بار کمال خان ناصر نے بھی خطاب کیا تقریب میں سرکاری محکموں کے افسران، قبائلی عمائدین اور وکلاءاور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔چیف جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے لورالائی یونیورسٹی میں لاءکی کلاسز شروع کر نے، سیشن کورٹ میں بار روم، کیفیٹریا تعمیر کر نے اور ڈیجیٹل لائبریری شروع کر نے کا اعلان بھی کیا۔ قبل ازیں چیف جسٹس نے ہائی کورٹ سرکٹ بنچ کے مختص سائٹ کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے انہےںبریفننگ دی۔چیف جسٹس نے کہا کہ اس 8 ایکڑ اراضی کے علاوہ مزید 7 ایکڑ اراضی بھی سیشن کورٹ کے الاٹ کی جائے۔