بلوچستان کی عوام کو ہر چیک پوسٹ پر چیک کیا جاتا ہے‘شہریار خان آفریدی
وہ گھر جن میں مسنگ پرسنز ہیں ان کا جواب کون دے گا‘پی ٹی آئی کا رول آف لاء کنونشن سےشہریار خان آفریدی کاخطاب
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کا رول آف لاء کنونشنسےشہریار خان آفریدی نے خطاب كرتے ہوئے کہا ہےکہ تمام شہدا کیلئے ایک منٹ کے لیے ٹوکن آف ریسپیکٹ کے طور پر خاموشی اختیار کی جائے۔تمام انسانوں میں خداوند تعالی نے ایک چیز کومن رکھی ہے جو احترام انسانیت ہے۔
بلوچستان کی عوام کو ہر چیک پوسٹ پر چیک کیا جاتا ہے۔ ثناء بلوچ کہتا ہے کہ فیصل آباد کی بجلی پورے بلوچستان کی بجلی ہے۔کیا انبیاء نے اس لیے قربانیاں دی کہ ان کے ماننے والے ڈر جائے۔ غزہ کیلئے ساوتھ افریقہ مدد کررہا ہے کیا ہم میں غیرت نہیں ہے۔آج جیسے ہی امام حسین کا نام لیا جائے تو پوچھا جاتا ہے شیعہ تو نہیں ہو۔ہمیں ہر طرح سے تقسیم در تقسیم کیا گیا۔
وہ گھر جن میں مسنگ پرسنز ہیں ان کا جواب کون دے گا۔میں جرمنی میں عالی شان زندگی گزار رہا تھا جب میرے گھر سے تین جنازے نکلے ۔ہم کسے سے نہیں لڑتے فوج ہماری ہے ہم ظلم کے خلاف لڑ رہیے ہیں۔
ہم کسی سی لڑنا نہیں چاہتے ہمارا کوئی دشمن نہیں ہے۔بارڈر پر کولی کھانے والا کیوں آپ کیلیے گولی کھاے کیونکہ اس نے حلف لیا ہے۔