تربت اور زامران سے لاپتا 7 افراد بازیاب ہوکر گھر واپس پہنچ گئے
تربت(قدرت روزنامہ)تربت اور زامران سے جبری گمشدہ 7 افراد بازیاب ہوگئے، اطلاع کے مطابق ہفتے کی شب ضلع کیچ کے مختلف علاقوں سے جبری لاپتہ کیے گئے 7 افراد واپس گھروں کو لوٹ آئے ، زامران سے جبری لاپتہ نوجوان دا¶د عبدالوہاب بازیاب ہوکر گزشتہ شب اپنے گھر پہنچ گئے جبکہ ان ہمراہ لاپتہ کیے گئے ان کے رشتہ دار شہزاد عبید ابھی تک لاپتہ ہیں ،یادرہے کہ دا¶د عبدالوہاب اور شہزاد عبید کو 2مئی 2024ءکو نوانو زامران سے اٹھایا گیا تھا،ان کی بازیابی کے لیے فیملی نے پانچ دنوں تک ڈی سی کیچ کی آفس کے سامنے دھرنا میں حصہ لیا تھا، اس کے علاوہ آپسر سے تین سال قبل لاپتہ شخص بازیاب ہوگیا، 13 جون 2021 کوتربت آپسر سے جبری گمشدگی کے شکار عبدالباسط ولد عبدالواحد گزشتہ روز بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں،فیملی نے ان کے بازیابی کی تصدیق کی ہے، اس علاوہ آپسر سے جبری لاپتہ دیگر چار نوجوان بھی ہفتے کی شب بازیاب ہونے کی اطلاع ہے ۔