پاک بھارت میچ کے دوران عمران خان کا بینر لہرا دیا گیا
نیویارک(قدرت روزنامہ)نساؤ سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کیلئےجہاں سٹیڈیم میں کئی نامور کھلاڑی موجود ہیں وہیں سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی انٹری بھی ہوگئی۔
یقیناًآپ پڑھ کر حیران ہونگے کہ ایسا کیسے ہوسکتا ہے؟ ہوا کچھ یوں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کیلئے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میدان میں آئی تو دونوں ٹیموں کے ترانے پڑھے گئے، اسی دوران اچانک آسمان پر ایک جہاز نمودار ہوا جس کی دم پر ایک رسی کےساتھ بینر بندھا ہوا تھا۔
جہاز کے ساتھ ہوا میں لہراتے ہوئے بینر پر لکھا ہوا تھا کہ’’عمران خان کو رہاکرو‘‘۔