رمیز کے پروگرام میں بمراہ کا مذاق! پھر وکٹ بھی وہیں گنوائی، ویڈیو وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹی20 ورلڈکپ سے قبل سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کے شو میں جسپریت بمراہ کی بالنگ کیخلاف حکمت عملی بتانے والے کپتان بابراعظم کی ویڈیو کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جانے لگا۔
نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں بھارت کیخلاف پاکستان کو شرمناک شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا، 20 اوورز میں محض 120 رنز کے آسان ہدف کو قومی بیٹرز نے مشکل بنایا بعدازاں 6 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
شو رمیز راجا کا کہنا تھا کہ بابراعظم بیٹنگ کیلئے تیار ہوتے ہیں لمبا سانس لیکر جس پر کپتان نے کہا اس سے نکل آئیں، اس موقع کمنٹیٹر نے کہا کہ انہوں نے 2 سلپس لیے ہوئے ہیں جس پر بابراعظم نے کہا کہ ٹی20 میں دو سلپس کہاں؟ اگلی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر کو بمراہ نے فرسٹ سلپ میں کیچ کروایا۔
اتقاق کی بات یہ تھی کہ سابق کرکٹر بابراعظم کے کیچ آؤٹ کے دوران کمنٹری کیلئے موجود تھے۔ بابراعظم نے بھارت کیخلاف 10 گیندوں پر محض 13 رنز بنائے تھے اور پویلین روانہ ہوگئے تھے۔