بلوچستان ہائیکورٹ کا کوئٹہ میں جلسے کی اجازت دینا جمہوریت کی فتح ہے، پی ٹی آئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ کا تحریک انصاف بلوچستان کو کوئٹہ میں جلسے کرنے کی اجازت دینے سے قانون و جمہوریت کا بول بالا ہوا ہے سیاسی جلسے و جلوس ہر پاکستانی کا بنیادی ، سماجی ، قانونی و ائینی حق ھے عید کے بعد بلوچستان میں اعظیم الشان اور تاریخی جلسہ ہوگا پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 27 سال کی سیاست میں امن ، ملک سے محبت ،قوم کی اجتماعی ترقی ، آئین و جمہوریت کی بالادستی کو پروان چڑھایا ھے بیان میں مزید کہا گیا کہ دو ہفتے پہلے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر دواد شاہ کاکڑ کی ھدایات پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ (ڈی سی) کوئٹہ کو کوئٹہ میں جلسے کی اجازت نامہ کے لئے درخواست دی گئی تھی جس میں 28 جون 2024 بروز جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کوئٹہ میں تین مقامات ( ایوب اسٹیڈیم، صادق شہد گراونڈ، ریلوے ہاکی گراونڈ ) میں سے کسی ایک مقام پر جلسہ کرنے کی اجازت مانگی لیکن ڈی سی کوئٹہ نے NOC دینے سے انکار کیا بعد ازاں پارٹی مشاورت سے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان نے انصاف وکلائ فارم سے بلوچستان ہائیکورٹ میں ( CP ) لگائی جس پر بلوچستان ہائیکورٹ نے ڈی سی کوئٹہ کو NOC جاری کرنے کے لئے پابند کیا بلوچستان ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ خوش آئند ہے جس ائین ، قانون اور جمہوریت کا بول بالا ہوا ہے۔