اداکارہ مریم نفیس لندن میں کیسا وقت بِتا رہی ہیں؟ جانیے دلکش تصاویر کی زبانی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف و باصلاحیت ماڈل، اداکارہ اور ٹی وی میزبان مریم نفیس ان دنوں اپنے شوہر کے ہمراہ برطانیہ کے شہر کیمبرج مں مقیم ہیں، جہاں وہ خوشگوار وقت گزار رہی ہیں اور خوبصورت یادیں اپنی آنکھوں میں سمو رہی ہیں۔
حال ہی میں مریم نفیس نے ان یادوں کی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں، مریم نفیس نے لندن کے ایک خوبصورت ہوٹل کیمبرج ہال سے بھی کچھ تصاویر بھی کی ہیں، تصاویر میں مریم نفیس نے خوبصورت رنگ برنگے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔
انہوں نے لندن جانے سے قبل کی ایک ویڈیو بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔
لندن سے ایک ریل بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے، ان کی تصاویر اور ویڈیوز کو ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا ہے۔
واضح رہے کہ مریم نفیس پاکستان کی ایک خوبصورت، نوجوان اور باصلاحیت ماڈل، اداکارہ، میزبان اور سماجی کارکن ہیں، جو اب تک کئی قابل ذکر ٹیلی ویژن سیریلز جیسے کہ یقین کا سفر، عشق جلیبی، کم ظرف، محبت چھوڑ دی میں نے اور نیم میں نظر آچکی ہیں، ان کے انسٹاگرام پر 1 ملین سے زیادہ مداح ہیں۔
ان کی حالیہ ڈراما سیریل جانِ جہاں کو بھی شائقین خوب سراہا رہے ہیں۔