سمندری لہر نے محبوب سے محبوبہ کیسے چھین لی، ویڈیو وائرل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایک ویڈیو ان دنوں بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک روسی جوڑے کو ساحلی شہر سوچی میں ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوتے دکھایا گیا ہے۔ وہ جوڑا جو کچھ لمحے قبل خوشی سے کھیل رہے تھا آناً فاناً بڑی لہروں کی زد میں آ گیا۔
روس میں ایک خاتون اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ساحل پر چہل قدمی کر رہی تھیں کہ زبردست لہریں انہیں بہا کر لے گئیں۔ اس واقعے کو چند دن گزر چکے ہیں لیکن خاتون کا کوئی اتا پتا نہیں ہے۔
یہ واقعہ 16 جون کو سوچی میں پیش آیا۔ ایک ویڈیو جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئی ہے میں اس خوفناک لمحے کو دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک جوڑا جو کچھ لمحے پہلے خوشی سے کھیل رہا تھا کہ اچانک اونچی لہروں کی زد میں آ گیا۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک جوڑا ساحل پر چہل قدمی کررہا ہے اور پھر اچانک ایک بڑی لہر ان سے آ ٹکرائی۔ وہ ایک دوسرے کو سنھالنے کی کوششیں کر رہے تھے اور لہریں تھیں کہ ایک کے بعد ایک ان کے قدم اکھیڑ رہی تھیں۔
اس کے بعد اس جوڑے کو نیچے گرتے ہوئے دیکھا گیا اور ایک اور زبردست لہر پھر دونوں سے ٹکرا گئی جس نے مرد کو تو ساحل کی طرف دھکیل دیا لیکن عورت کو اپنے ساتھ لے جاکر سمندر کی اتھاہ گہرایوں کے سپرد کردیا۔
ویڈیو میں دکھایا گیا کہ مرد شدت سے دیوانہ وار خاتون کو تلاش کر رہا ہے اور گہرے پانیوں میں بھی جا رہاہے لیکن سب سود کیوں کہ اسے اس کی ساتھی کہیں نظر نہ آئی۔
خاتون کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا
غیرملکی میڈیا کے مطابق سدرن ریجنل سرچ اینڈ ریسکیو بریگیڈ نے بتایا ہے کہ خاتون کی تلاش کا ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے لیکن کوششیں جاری ہیں۔