ٹریڈنگ کمپنی نے 60سالہ شخص کو کیسے ڈھائی کروڑ روپے سے محروم کیا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ممبئی کے ایک 60 سالہ ریٹائر شہری کو ایک وسیع آن لائن ٹریڈنگ فراڈ کے ذریعے 2 کروڑ 56 لاکھ روپے کا دھوکا دیا گیا۔ جعلسازوں نے واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے متاثرہ شخص کو ایک جعلی امریکی کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے کا لالچ دے کر زیادہ منافع کا سبز باغ دکھایا تھا۔
متاثرہ شخص کو ایک وسیع آن لائن شیئر ٹریڈنگ اسکینڈل کے ذریعے 2.56 کروڑ روپے کا دھوکا دیا گی جہاں جعلسازوں نے اسے بڑے منافعے کے بہانے ایک جعلی کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے کا لالچ دیا تھا۔
مذکورہ فراڈ کا آغاز اس وقت ہوا جب متاثرہ شخص سے واٹس ایپ پر نامعلوم نمبر سے رابطہ کیا گیا۔ T
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھوکے بازوں نے اسے دسمبر 2023 میں کے کے فارچون سینٹر کے نام سے ایک واٹس ایپ گروپ میں شامل کیا۔ مبینہ طور پر اس گروپ میں اکاؤنٹ اوپننگ مینیجر، چمن سنگھ، اور نیتا سنگھانیہ جیسے عرفی ناموں کے ساتھ متعدد منتظمین تھے جنہوں نے متاثرہ کو باور کرایا کہ وہ ایک نجی امریکی کمپنی سے وابستہ ہیں جو اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرتی ہے۔

دھوکے بازوں نے متاثرہ شخص کو ایک ویب سائٹ کا لنک بھی فراہم کیا جہاں اسے اپنی تفصیلات درج کرنے اور ورچوئل اکاؤنٹ بنانے کی ہدایت کی گئی۔
یہ ورچوئل اکاؤنٹ بظاہر درست معلوم ہوتا تھا جس میں سرمایہ کاری پر منافع بخش منافع ظاہر کیا گیا اور شکار کا دھوکے بازوں پر بھروسہ بھی بڑھتا گیا۔
فروری میں متاثرہ شخص نے سنگھ اور سنگھانیہ کی رہنمائی میں 50,000 روپے کی اپنی پہلی سرمایہ کاری کی اور اپنے ورچوئل اکاؤنٹ میں منافعے کا مشاہدہ کیا تاہم بعد میں بزرگ شہری کو مجموعی طور پر 2 کروڑ 56 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔