باغبانپورہ کے قبرستان میں قبر سے 6 ماہ کے بچے کی لاش غائب ہوگئی
لاہور(قدرت روزنامہ)باغبانپورہ کے مومن پورہ قبرستان میں قبر سے 6 ماہ کے بچے کی لاش غائب ہوگئی۔پولیس کے مطابق 6 ماہ کے بچے کی 17 جون کو مومن پورہ قبرستان میں تدفین کی گئی تھی، اہلخانہ قبرستان گئے تو قبر کھود کر بچے کی لاش نکال لی گئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے والد ناصر نے قانونی کارروائی کے لیے تھانا باغبانپورہ میں درخواست دے دی ہے۔