بلوچستان:سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا ،جام کمال کو مستعفی ہونے کا مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا ،بلوچستان عوامی پارٹی کے سئنیر رہنماؤں کا وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو مستعفی ہونے کا مشورہ۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے سئنیر رہنماؤں نے مشورہ دیا ہےکہ پارٹی کو مزید تقسیم اور بچانے کے لئے وزیراعلیٰ جام کمال استعفی دیں۔ پارٹی ذرائع کےمطابق جام کمال نے وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے پر غور شروع کر دیا ہے اور اس حوالے سےجام کمال نے قریبی رفقاء سے مشاورت اور مستقبل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔