بلوچستان
اسمگلنگ کی کوشش ناکام،4 ٹرک، 4 گاڑیوں سے 39200 لیٹرایرانی ڈیزل ضبط
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے ایرانی ڈیزل صوبہ سندھ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔انتخاب نیوز کے مطابق ترجمان ایف سی نے کہا کہ انسداد اسمگلنگ کی کارروائی بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ این 65 پر کی گئی۔ ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا۔اسمگلرز 4 ٹرکوں اور 4 نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں میں تقریباً 39200 لیٹرز ایرانی ڈیزل صوبہ سندھ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ضبط کیا گیا غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں ضروری کارروائی کے بعد کسٹمز حکام کے حوالے کر دی گئیں۔