وڈھ کیلئے بجٹ میں شامل اسکیمات پرحکومت کے مشکور ہیں، ند یم الرحما ن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی رہنما میر ندیم الرحمان نے کہا ہے کہ وڈھ کی پسماندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے جو اسکیمات بجٹ میں شامل کی ہیں اس پر حکومت بلوچستان کے مشکور ہیں . یہ بات انہوں نے سوموار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئی کہی اس موقع پر انکے ہمراہ میر نعیم ساسولی ،اسرار احمد ،میر نوید اور شہباز بلوچ بھی موجود تھے .

میر ندیم الرحمان نے کہا کہ جھلاوان عوامی پینل نے ہمیشہ بلوچستان اور وڈھ کی ترقی کی بات کی اور آج بھی ہم بلوچستان میں امن و ترقی چاہتے ہیں ، گزشتہ دورہ حکومت میں وڈھ سے منتخب نمائندوں کو تیس ارب روہے دیئے گئے مگر وہ وہاں خرچ نہیں کئے گئے عوام ان سے پوچھے وہ پیسہ کہاں گیا 2024اور2025کے بجٹ میں وڈھ کو فنڈ دیا گیا اور اسکیمات رکھی گئی ہیں انکو مکمل کرنے میں اپنا مکمل کردار ادا کریں گے . انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام با شعور ہو چکی ہے سیاست کے نام پر انکو استعمال نہیں کیا جا سکتا اور نا ہی استعمال کرنے دیں گے انہوں نے کہا کہ فارم 47کے ذریعے اسمبلیوں تک پہنچنے والے آج حکومت پر الزام لگا رہے ہیں کہ موجودہ حکومت فارم 47کی پیداوار ہے یہ وہی لوگ ہیں جو ملک کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے . انہوں نے کہا کہ دو مرتبہ حکومت میں رہنے والوں نے وڈھ کے لئے کچھ نہیں کیا . انہوں نے کہا کہ میر شفیق الرحمان نے بحیثیت ناظم وڈھ میں جو کام کئے وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت میں وڈھ سمیت بلوچستان ترقی کرے گا اور بلوچستان کی غیور عوام کو انکے حقوق مل سکیں گے . . .

متعلقہ خبریں