بھارت یا پاکستان، کس ملک کی خواتین زیادہ خوبصورت ؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا کے دور میں جہاں پاکستان اور بھارت کے حوالے سے کئی سطحوں پر موازنہ کیا جاتا ہے لیکن نیٹیزنز آج کل کچھ اور ہی بات کرتے ہیں۔ سیاست اور کرکٹ کی بات کی جائے تو دونوں ملکوں کے لیڈروں اور کھلاڑیوں کا ایک دوسرے کا نام لیے بغیر دن ہی نہیں گزرتا۔
سیاست اور کرکٹ کے میدان کے علاوہ سوشل میڈیا پر ان دونوں ممالک کے درمیان آج کل ایک اور نوعیت کے موازنے کی بحث چھڑ گئی ہے۔ موازنہ یہ درپیش ہے کہ سرحد کے دونوں جانب کہاں کی خواتین زیادہ خوبصورت ہوتی ہیں ۔
ویب سائٹ quora.com پر کیا پاکستانی لڑکیاں بھارتی لڑکیوں سے زیادہ خوبصورت ہیں؟ کے سوال پر ہزاروں لوگوں نے اپنی رائے دی ہے۔ ایک ہندوستانی صارف موہن دودھا نے اپنے خیالات کا اظہار کچھ اس طرح سے کیا ہے کہ آپ ایسا کوئی موازنہ نہیں کر سکتے۔بھارت پاکستان سے بہت بڑا ہے اور یہاں بہت زیادہ تنوع ہے۔ یہاں بہت سے علاقے ہیں، صحرا، گلیشیئر، میدان، سمندری علاقہ۔

ممبئی کی ایک طالبہ نے سوال کے جواب میں لکھا کہ دونوں ممالک کی لڑکیوں کو دیکھنے کے بعد میں کچھ باتیں کہہ سکتی ہوں۔ پاکستانی لڑکیاں زیادہ گوری، سافٹ فیچر اور لائٹ آئز والی ہوتی ہیں ۔ ہمارے معاشرے میں اس کو خوبصورت ہونا سمجھا جاتا ہے۔دوسری طرف بھارتی لڑکیوں کی جلد ڈسکی یا گندمی ہوتی ہے۔ ان کی آنکھیں اور بال کالے ہوتے ہیں۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ ان کی خوبصورتی بہت قدرتی ہے۔

ایک اورصارف نے لکھا کہ پاکستان اور پوری دنیا کے لوگ خوبصورت ہوتے ہیں لیکن پاکستانی زیادہ خوبصورت ہیں کیونکہ یہ اللہ کا تحفہ ہے۔اسی طرح ایش ایڈیر نامی صارف نے لکھا پاکستان اور بھارت کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ دونوں کا مذہب اور ثقافت بالکل مختلف ہے۔ پاکستانی اور دنیا بھر کے لوگ خوبصورت ہوتے ہیں لیکن خوبصورت ہونا ہمارے بس میں نہیں ہے۔ اللہ نے یہ کیا ہے۔ اللہ نے ہمیں پیدا کیا ہے۔ ہمارے پاس خوبصورت ہونے یا نہ ہونے کا کوئی اختیار نہیں ہوتا ہے۔

ایک پاکستانی طالب علم احرام خان اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے لکھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے ملک کے لوگ زیادہ خوبصورت ہوتے ہیں۔ مجھے نہیں معلوم ایسا کیوں ہے، یہ ہمیں اللہ کی طرف سے تحفےکے طور پر ملا ہے۔

اس بحث کے دوران ایک اور سوال پیدا ہو ا کہ کیا بھارتی خواتین خفیہ طور پر یہ کہتی ہیں کہ پاکستانی خواتین خوبصورت ہوتی ہیں؟ اس پر ایک صارف نے لکھا کہ میں ایسا مانتا ہوں کہ پاکستانی زیادہ خوبصورت ہوتے ہیں۔ مجھے خاص طور پر پنجاب اور پشاور کی لڑکیاں پسند آتی ہیں۔ ان کی آنکھیں بہت خوبصورت ہوتی ہیں۔ وہ بہت پیاری ہوتی ہیں۔ گوری ہوں یا سانولی… وہ ہر رنگ میں خوبصورت لگتی ہیں۔ میں ان کے بولنے کے انداز پر فدا ہوں۔