لاپتا بہادر بشیر کی بازیابی کیلئے جاری دھرنا ایک ہفتے کیلئے موخر کردیا گیا
پسنی(قدرت روزنامہ)لاپتہ بہادر بشیر کی بازیابی کے لئے جاری احتجاج کو ایک ہفتے کے لئے موخر کر دیا گیا ، زیروپوائنٹ دھرنے میں ضلعی انتظامیہ اور لواحقین کے درمیان مذاکرات کامیاب، لواحقین نے ایک ہفتے کی مہلت دے کر دھرنا موخر کر دیا ، تفصیلات کے مطابق پسنی کے رہائشی کراچی یونیورسٹی کے طالب علم بہادر بشیر جسے 23 جون کو پسنی سے لاپتہ کر دیا گیا تھا ، لواحقین نے احتجاجاً مکران کوسٹل ہائی وے کو بند کردیا جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر پسنی اور ڈی ایس پی پسنی نے ان کی بازیابی کیلئے دو دن کی مہلت طلب کر لی دو دن بعد ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد اسے بازیاب نہیں کیا جا سکا جس کے بعد لواحقین نے دوبارہ احتجاجاً مکران کوسٹل ہائی وے کو پچھلے دو سے بند کیا ہوا تھا ، آج ضلعی انتظامیہ نے لاپتہ بہادر بشیر کی بازیابی کیلئے لواحقین سے مزید ایک ہفتے کی مہلت طلب کر لی، فیملی نے آج ضلعی انتظامیہ کو ایک ہفتے کی مہلت دے کر اپنا احتجاج موخر کر دیا اور مکران کوسٹل ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا۔