خضدار میں بی آر ایس پی کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ پر سیمینار
خضدار(قدرت روزنامہ)خضدارمیں بی آر ایس پی کے زیر اہتمام چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کا عالمی دن یورپی یونین کے مالی تعاون سے چلنے والے گراسپ پروگرام کے تحت بلوچستان کے ضلع خضدار میں منایا گیاتقریب کا انعقاد سہیل الرحمان ہال ڈی سی آفس خضدار میں ہواتقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار فدااحمد تھے منعقدہ تقریب کے شرکاءمیں ضلع خضدار کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد، پروگرام سے مستفید ہونے والے مرد و خواتین، سمیڈا، مالیاتی اداروں، بینکوں، محکمہ زراعت، لائیو اسٹاک اور دیگر سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے نمائندوں،اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔اس موقع پر تقریب سے مقررین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار فدا احمد پی پی اے ایف کے بزنس ڈویلپمنٹ منیجر یحییٰ موسیٰ خیل، وومن بزنس سینٹر خضدار بازار کی منیجر روبینہ کریم، ایگری کلچر آفیسر عبد القیوم زہری، سائینٹیفک آفیسر عبدالقادر بلوچ، سمیڈا کے کوآرڈنیٹر عبدالحفیظ جھالاوان، زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین میر عبدالوہاب غلامانی، بی آر ایس پی کے زبیر احمد نوروزئی، سیف اللہ شاہوانی، نصیر احمد ساسولی نے خطاب کرتے ہوئے MSMEs کے عالمی دن اور گراسپ پروجیکٹ کے حوالے سے شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی اور اسکے طریقہ کار کو مفصل انداز میں واضح کیا۔ پروگرام سے مستفید ہونے والے مرد وخواتین کو مقررین نے گراسپ پروگرام سے حاصل ہونے والے فوائد کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور اس کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے بی آر ایس پی اور پی پی اے ایف اے او سمیڈا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کے علاوہ شرکا کو کاروبار کے سلسلے میں قرضوں کے حصول کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار نے اس دن کی مناسبت سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ میں بی آر ایس پی اور پی پی اے ایف کی کاوشوں کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو مربوط طریقے سے دیہی علاقوں میں کاروباری افراد کی راہ میں حائل مشکلات کو دور کرنا چاہیے تاکہ یہ صوبے کی معیشت، بالخصوص زراعت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔ اس کے بعد مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔گراسپ پروگرام یورپی یونین کے مالی تعاون سے، انٹر نیشنل ٹریڈ سینٹر کی جانب سے ایف اے اور سمیڈا اور پاکستان پاور ٹی ایلیویشن فنڈ کے اشتراک سے نافذالعمل ہے۔ زرعی کاروبار کو بہتر بنانے کے لئے یہ پروگرام سندھ اور بلوچستان کے 22 اضلاع میں کام کر رہا ہے۔ بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (بی آرایس پی ) بلوچستان کے دو اضلاع، خضدار اور لسبیلہ میں پاکستان پاور ٹی ایلیوٹیشن فنڈ کی معاونت سے اس پروگرام پر عملدرآمد کر رہا ہے اب تک گراسپ پروگرام کے تحت بی آرایس پی نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے ۳۶ کاروباری اداروں کو ۵۷ ملین روپے سے زائد کی میچنگ گرانٹس دی ہیں، جبکہ ۱۷ ایس ایم ایز کے مالیاتی اداروں کے ساتھ کامیاب روابط قائم کیے ہیں تاکہ یہ کاروبار میں بہتری کے لئے آسان شرائط پر قرضے حاصل کر سکیں۔ اور ۲۷ سے زائد ایم ایس ایم ایز کو مالی خواندگی اور بزنس پلان ڈیولپمنٹ ٹریننگ فراہم کی گئی ہے۔خواتین کو زیادہ با اختیار بنانے کے لئے مختلف کاروباروں سے منسلک خواتین کے رابطے بھی قائم کیے گئے اور انہوں نے میلوں، سرمایہ کاری پینلز،ایکسپوز اور کاروبار کو بڑھانے کی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ آئی ٹی سی ، ایف اے اور سمیڈا اور سی اے بی ٹی کے تعاون سے خواتین نے تربیت حاصل کی،اب تک گر اسپ (GRASP) پروگرام کے تحت مرد اور خواتین ایس ایم ایز کو SAMEDA نے ایف بی آر ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ کر چکے ہیں FAO کے ذریعے خواتین پرائمری پروڈیوسرز اور کسانوں کی مدد کی گئی۔ جبکہ آئی ٹی سی، ڈویلپمنٹ پالیسیوں، جامع اقتصادی مواقع اور معاون ویلیو چیز کے لئے مسلسل کام کر رہا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغامات میں معاشی اور سماجی ترقی کے لئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کردار کو سراہا اور گراسپ پروگرام میں شامل تمام معاون اداروں کی کوششوں اعتراف کرتے ہوئے زرعی کاروبار کو مزید مستحکم کرنے اور پائیدار تجارت کو فروغ دینے کے لئے گراسپ پروگرام پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔