کوئٹہ میں گندم اور آٹے کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہو گیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں چند دن کے ریلیف کے بعد گندم اور آٹے کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہو گیا پے گندم کی فی من قیمت میں 250 روپے اضافے کے باعث 10 اور 20 کلو آٹے کے تھیلے بھی مہنگے ہو گئے تفصیلات کے مطابق گندم کی نئی فصل آنے پر آٹےکی قیمتوں میں آنے والی کمی کے بعد اب ایک بار پھر آٹے کی قیمت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے ڈویژنز میں گندم کی قیمتیں بڑھتےہی آٹےکے تھیلے کی قیمت 150 روپے تک بڑھ گئی ہے ہو این اے کے مطابق چند روز میں گندم کی قیمت میں 250 روپے فی من اضافہ ریکارڈ کیا گیا آئندہ بھی گندم اور آٹے کی قیمت بڑھنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ میں گندم کی قیمت 2900 سے بڑھ کر 2950 روپے اور بلوچستان کے مختلف ڈویژن میں 3050 روپے فی من ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 20 کلو آٹےکا تھیلا لاہورمیں 2500 روپے سے بڑھ کر 2700 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 کلو آٹےکا تھیلا 1300 روپے سے بڑھ کر 1450 روپے کا ہوگیا ہے۔