وزیر داخلہ بلوچستان کا حلقہ انتخاب بد امنی کی لپیٹ میں ایک ہفتے میں ٹارگٹ کلنگ کی تیسری واردات

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)خالق آباد منگچر فائرنگ سے ایک شخص جان بحق لیویز ذرائع کے مطابق آج شام جوہان کراس بازار کے قریب کلی گزک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عبدالکبیر ولد حاجی مہم خان قوم محمدحسنی سکنہ تلاری منگچر جان بحق ہوگیا نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے