این اے 231: دوبارہ گنتی روکنے سے متعلق جاری حکم امتناع میں توسیع


کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 231 ملیر کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی روکنے سے متعلق جاری حکم امتناع میں توسیع کر دی۔
سندھ ہائیکورٹ میں این اے231 ملیر کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 7 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے دوبارہ گنتی روکنے سے متعلق جاری حکم امتناع میں توسیع کر دی۔
یاد رہے کہ عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کو آئندہ سماعت تک دوبارہ گنتی سے روک دیا تھا۔
پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار خالد محمود ایڈووکیٹ نے پیپلز پارٹی کے حکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے۔
الیکشن ٹربیونل نے خالد محمود کی درخواست پر این اے 231 کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔
پیپلز پارٹی کے عبد الحکیم بلوچ نے الیکشن ٹربیونل کے دوبارہ گنتی کے احکامات کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔
عبدالحکیم بلوچ نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ الیکشن ٹربیونل نے ہمارا مؤقف سنے بغیر چار پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔