کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس آج کاروباری دن کے دوران 80 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے تاریخی بلندی پر بند ہوا . انڈیکس 680 پوائنٹس اضافے سے 80 ہزار 233 پوائنٹس پر بند ہوا .
کاروباری دن میں اپنی تاریخی نئی بلند ترین سطح 80 ہزار 405 بنائی گئی .
حصص بازار میں آج 53 کروڑ 65 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 22 ارب 72 کروڑ روپے سے زائد رہی . اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 75 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 593 ارب روپے ہے .