بلوچستان کے عوام کو ٹیکس کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہوگی، آصف ترین
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیئرمین (BRA) نور الحق بلوچ کی محدود وسائل میں کارکردگی قابل تحسین ہے، ان کے وژن کی بدولت ادرہ جدید خطوط پر استوار ہورہا ہے، چیئرمین بی آر اے نے بہترین حکمت عملی و کارکردگی سے ادارے کو متحرک رکھا ہے، پشین چیمبر آف کامرس اور فیڈریشن ممبران میرٹ کی بنیاد انکا ساتھ دیں گے۔ یہ بات پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستان (PCCI) اور ایگزیکٹو ممبر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( FPCCI ) محمد آصف ترین نے چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی ( BRA ) کے چیئرمین نور الحق بلوچ سے ملاقات کے بعد اپنے جاری کردہ بیان میں کہی کہ کسی بھی ادارے کی ناکامی و کامیابی کا انحصار اس ادارے کے سربراہ کی کارکردگی و اسٹریٹجی پر منحصر ہوتا ہے بطور ایک لیڈر انہوں نے بہتر حکمت عملی، جدید تقاضوں اور معروضی حالات کے مدنظر رکھتے ہوئے ادارے کو متحرک رکھنا، کارکردگی کو پہلے سے زیادہ موثر اور بہتر بنانے کا کریڈٹ انکو جاتا ہے، انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ امید کیجاتی ہے نور الحق بلوچ صوبائی ریونیو، تاجر کمیونٹی کے مسائل کے حل، وسائل میں اضافے، معاشی حالات کی بہتری، بلوچستان کے عوام ٹیکس کے حوالے سے آگاہی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چیمبرز آف کامرس، مرکزی چیمبر فیڈریشن، تاجر کمیونٹی کی مستند تنظیموں اور متعلقہ اداروں کیساتھ مل کر نمایاں کردار ادا کریں گے، پشین چیمبر اور فیڈریشن ہاﺅس میرٹ، مثبت اقدامات، ریونیو میں اضافے اور اصولی موقف کیساتھ انکو ہر فورم سپورٹ کرینگے۔