قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، ملکی سیکیورٹی، افغان صورتِ حال پر غور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان کو ایل او سی سمیت بارڈر مینجمنٹ پر بریفنگ بھی دی گئی۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان کے لیے پاکستان کی امن و استحکام کوششوں کا احاطہ بھی کیا گیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وزیرِ اعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں ملکی سیکیورٹی و سلامتی، افغانستان کی تازہ صورتِ حال پر غور کیا گیا۔

وفاقی وزراء، مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلا س کے بعد وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے وزیر اعظم ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں ملک اور افغانستان کی صورتِ حال پر بات چیت کی گئی۔
اجلاس میں بارڈرز کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ہے، تمام ملکی حالات پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کو در پیش ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان کو ایل او سی سمیت بارڈر مینجمنٹ پر بریفنگ بھی دی گئی۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان کے لیے پاکستان کی امن و استحکام کوششوں کا احاطہ بھی کیا گیا۔